امریکہ میں متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ انتباہ: امریکہ میں بفیلو سپر مارکیٹ فائرنگ جیسے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں

2022/08/28 15:39:34
شیئر:

اس سال امریکہ میں  فائرنگ کے بہت سے شیطانی واقعات رونما ہوئے ہیں جنہوں نے امریکہ کو چونکا کے رکھ دیا۔ مئی میں بفیلو سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ بھی ان میں سے ایک تھا۔ ابھی تک، فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے، لیکن امریکی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندرونی میمورنڈم کے مطابق، بہت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خدشہ ہے کہ بفیلو سپر مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ کی طرح کے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
یاد  رہے کہ 14 مئی کو  ایک سفید فام شخص پیٹون گیندرون ریاست نیویارک کے شہر  بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں بندوق لے کر داخل ہوا اور ہجوم پر گولی چلا دی، جس سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گیندرون سفید فام بالادستی اور نسل پرستی کے تصورات رکھتا تھا۔ پولیس کو 180 صفحات پر مشتمل منشور اور 672 صفحات کی آن لائن ڈائری بھی ملی جسے گیدرون نے آن لائن شائع کیا تھا۔
حال ہی میں، متعدد امریکی میڈیا نے ایف بی آئی، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی، اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کی جانب سے ایک داخلی میمو کا انکشاف کیا، جس میں امریکہ بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے اور بفیلو سپر مارکیٹ کی طرز پر متوقع فائرنگ پر توجہ دینے کی تاکید کی گئی۔ میمو میں وضاحت کی گئی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گیندرون کے لکھے گئے  سینکڑوں صفحات پر مشتمل دستاویزات کا تجزیہ کرنے کے بعد  یہ نتیجہ نکالا  کہ گیندرون نے "مستقبل کے حملہ آوروں کے لیے ہدایت نامہ کے طور پرمزکورہ  دستاویزات لکھی اور پھیلائیں۔لیکن میمو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ گیندرون  کی دستاویزات آن لائن کس حد تک تقسیم کی گئیں۔