عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے 10ویں این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں نتائج کی دستاویز کو اپنانے میں ناکامی پر اظہار مایوسی

2022/08/28 15:28:40
شیئر:

27 اگست کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایک بیان جاری کیا جس میں مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ  کے معاہدے(این پی ٹی) کے فریقین کی دسویں جائزہ کانفرنس ٹھوس نتائج پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔
گوئتریس نے کہا کہ تشویشناک بین الاقوامی ماحول کے تناظر میں ، جوہری ہتھیاروں کے حادثاتی یا غلط استعمال کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو فوری اور فیصلہ کن اقدام اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے، جوہری خطرات کو کم کرنے اور جوہری خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے بات چیت ،سفارت کاری اور مذاکرات کے تمام ذرائع استعمال کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا  کی تعمیر  تخفیف اسلحہ کے لیے اقوام متحدہ کی اولین ترجیح ہے۔