یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد میں اندھا دھند اضافہ

2022/08/29 11:23:29
شیئر:

"واشنگٹن پوسٹ"نےحال ہی میں پینٹاگون ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے سمندری نقل و حمل کو وسعت دیتے ہوئے یوکرین کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے چند ہفتوں بعد ہی امریکی محکمہ دفاع نے ہتھیاروں اور آلات کو سمندر کے راستے یوکرین پہنچانا شروع کر دیا تھا۔ آغاز میں امریکی فوج کا یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کا بنیادی طریقہ تیز تر فضائی راستہ تھا۔ تاہم جوں جوں صورتِ حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے، یوکرین کی جانب سے ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے یوکرین کو ہووٹزر جیسے بھاری ہتھیار بھی فراہم کیے گئے ہیں اور اب مزید ہتھیار فراہم کرنے کے لیے بحری نقل و حمل کے استعمال کو بڑھا دیا گیا ہے۔امریکی حکومت نے یہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے یوکرین کو 12.9 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی ہے۔

تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ یوکرین کے لیے امریکی فوجی مدد میں اندھا دھند اضافہ روس اور یوکرین کی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد نہیں دے گا۔