چینی کاروباری برادری کی امریکی "چِپ اینڈ سائنس ایکٹ" کی شدید مخالفت

2022/08/29 16:34:47
شیئر:

انتیس تاریخ کو چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کی جانب سے منعقدہ  پریس کانفرنس میں ترجمان سون شاؤ نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں "چِپ اینڈ سائنس ایکٹ" منظور کیا  ہے، جس کےعالمی چپ صنعت اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قواعد پر   بہت دور رس نقصانات اور اثرات مرتب ہونگے۔ چینی کاروباری برادری اس ایکٹ کی شدید مخالفت کرتی ہے۔اس کا نفاز اور عمل درآمد نہ صرف سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں چینی اور امریکی کاروباری برادریوں کے درمیان معمول کے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ بنے گا بلکہ اس سے عالمی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا، جن میں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں، اور عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مارکیٹ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ جغرافیائی سیاسی مسابقت کو بھی ہوا  دے گا، عالمی چپ مارکیٹ میں خلل ڈالے گا، عالمی چپ انڈسٹری کی سپلائی چین کی ترتیب ،سلامتی اور استحکام کو متاثر کرے گا، اور اس کو کمزور کرے گا۔ 
چائنا سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن نے بھی  ایک بیان جاری کیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ ایکٹ  کی متعلقہ دفعات منصفانہ، کھلے اور غیر امتیازی اتفاق  کےخلاف ہیں جو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت نے برسوں میں قائم کیا ہے، امریکی حکومت کو  اس صنعت کے اتفاق رائے کا احترام کرنا چاہیے اور اپنی غلطی کو درست کرنا چاہیے۔