ایک چین کے اصول کا مفہوم واضح ہے اور اس میں ابہام کی کوئی گنجائش نہیں ،وزارت خارجہ

2022/08/29 17:19:05
شیئر:

29 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے ہوسے بوریل کے تائیوان سے متعلق تازہ ترین ریماکس کے جواب میں، ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ ایک چین کے اصول کا مفہوم واضح ہے اور اس میں ابہام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔ اس اصولی معاملے پر ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔ امید ہے کہ یورپی یونین چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا دل سے احترام کرے گی۔