بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے ماہرین کے گروپ کی تشکیل

2022/08/29 11:30:05
شیئر:

زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی جوہری   توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے اٹھائیس تاریخ کو بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں   زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے لیے ماہرین کا گروپ بھیجنے کے حوالے سے وہ مختلف فریقوں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کی جانب سے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے   ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہےجس میں تیرہ ماہرین شامل ہیں ، جن کا تعلق غیرجانبدار ممالک سے ہے۔اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان  زاخارووا نے اٹھائیس  تاریخ کو کہا کہ روس کو امید ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے نمائند ے بالآخر   زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ  کا دورہ کر سکیں گے ۔