پاکستان فوج کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرمیاں جاری

2022/08/29 10:46:56
شیئر:

جون کے وسط سے شروع ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں نے پاکستان میں سیلاب اور دیگر آفات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی میں اب تک 1,033 افراد جاں بحق اور 1,500 سے زائد  زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کے  متاثرہ علاقوں کی  مدد کے لیے  تمام  کوششیں کی جا رہی ہیں  ۔ 28 تاریخ کو بھی پاکستانی فوج  امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہی ۔ فوجی اہلکار اور امدادی کارکن سیلاب میں  پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء اور  امدادی سامان کی تقسیم میں مصروف   رہے۔ تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے اور کچھ متاثرہ علاقے بدستور سیلاب کی زد میں ہیں۔

مسلسل موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ، جس سے پاکستان کی زرعی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔