سنکیانگ کے حوالے سے امریکہ محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2022/08/29 17:22:54
شیئر:

امریکی محکمہ خارجہ کے متعلقہ ادارے کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق تبصرے میں چین پر بہتان تراشی پر مبنی رپورٹ کے اجراء کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک بالکل جھوٹی رپورٹ ہے . چین جھوٹ پر مبنی غلط الزامات کا شکار رہا ہے۔ کچھ عرصے سے، امریکہ نے سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" جیسے صدی کی سب سے بڑے جھوٹ کو گھڑنا جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت سنکیانگ کا معاشرہ محفوظ اور مستحکم ہے، اس کی ترقی میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور وہاں کے لوگ سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ خوشحال اور پراطمینان زندگی امریکی جھوٹ کا بہترین جواب ہے۔