افغانستان میں امریکی مظالم کو اجاگر کرتی دستاویزی فلم ترکیہ میں نشر کی جائے گی

2022/08/29 11:25:52
شیئر:

افغانستان میں امریکی مظالم کو اجاگر کرتی ایک دستاویزی فلم "منصور: افغانستان میں خلاف ورزیوں اور قتل عام کا گواہ" ترکیہ میں نشر کی جائے گی۔یہ دستاویزی فلم ایک ایسے وقت میں نشر کی جا رہی ہے جب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔دستاویزی فلم کا مرکزی کردار افغان صحافی منصور ہے، جو ترک میڈیا کی ایک سینئر شخصیت کو افغانستان میں امریکی فوج کے جنگی جرائم کے بارے میں بتاتا ہے۔

دستاویزی فلم میں، منصور امریکی فوج کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت، اسپتالوں پر حملے، اور افغانستان میں تیل کی اسمگلنگ کی کہانی بیان کرتا ہے، اور افغانستان کے کئی صوبوں میں امریکی فوجیوں کی جانب سے بمباری سے تباہ ہونے والے دیہاتوں اور گھروں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ امریکی مظالم  کے متاثرین اور گواہوں کے انٹرویوز بھی پیش کرتا ہے۔

افغان نامہ نگار منصور کے مطابق اُن کا مقصد عوام اور میڈیا کی توجہ ان متاثرہ خاندانوں کی جانب مبذول کروانا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی جانب سے اور بھی بہت سے جرائم کیے گئے ہیں۔