کووڈ۔19 کی طویل علامات 4 ملین امریکیوں کو کام سے دور رکھے ہوئے ہیں ، تحقیقی رپورٹ

2022/08/29 11:32:59
شیئر:

سی این این بزنس کی ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبائی صورتحال نے ملک میں افرادی قوت کو متاثر کیا ہے۔  ایک نئی تحقیق کے مطابق کووڈ۔19 کی طویل علامات کا ایک مجموعہ ہے جو وائرس سے صحت یاب ہونے کے مہینوں یا سالوں بعد بھی ظاہر ہوتا ہے۔یہ 4 ملین امریکیوں کو کام کرنے سے روک رہا ہے۔

بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 16 ملین کام کرنے والے امریکی (18 سے 65 سال کی عمر کے درمیان) طویل عرصے سے کووِڈ۔19 کی علامات کا شکار ہیں۔ان علامات میں دماغی صحت، اضطراب، افسردگی، تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں جو  اُن کے کام کو مشکل بنا سکتی ہیں۔یہ نتائج ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب تعلیم، ریستوران اور صحت کی دیکھ بھال سمیت کئی صنعتیں مزدوروں کی شدید قلت سے دوچار ہیں جو چار دہائیوں میں بدترین افراط زر کے اسباب میں شامل ہے۔