چین میں انسداد آفات کے لئے جامع حفاظتی صلاحیتوں میں نئی پیش رفت

2022/08/30 17:32:02
شیئر:
چین کی وزارت برائے قومی ایمرجنسی مینجمنٹ کے نائب سربراہ جو شو ون نے 30 تاریخ کی صبح بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی آفات سے بچاؤ کی صلاحیت مزید بہتر ہوئی ہے اور ڈیزاسٹر ریلیف کے طریقِ کار میں بھی جدت آئی ہے۔ چین نے آفات کے انسداد کے معیار کو مزیدفروغ دیا اور جامع حفاظتی صلاحیتوں میں نئی پیش رفت حاصل کی۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2018 سے 2021 تک، چین میں آفات سےہونے والی اموات اور لاپتہ افراد کی اوسط سالانہ تعداد، منہدم ہونے  والے مکانات کی تعداد اور جی ڈی پی میں براہ راست معاشی نقصانات کے تناسب میں بالترتیب 51.6 فیصد، 73 فیصد اور 44 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔