کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 30 اگست کو
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس اور سی پی
سی کی 20ویں قومی کانگریس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت
کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل
رکنی اجلاس 9 اکتوبر 2022 کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی
کے سیاسی بیورو نےسی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس
میں تجویز پیش کی کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس 16 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد
ہو گی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس
ایک انتہائی اہم کانفرنس ہے جس کا انعقاد ایک ایسےوقت میں کیا جا رہا ہے جب پوری
پارٹی اور تمام قومیتوں کے عوام ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے سو سالہ
ہدف کی جانب بڑھنے کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ۔
سی پی سی کی 20ویں
قومی کانگریس میں ایک نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کا انتخاب
کیا جائے گا۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اس وقت سی پی سی کی 20ویں قومی
کانگریس کی تیاری کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی
بنانے کے لیے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔