امریکہ مستقبل کی وبائی صورت حال کے لیے تیار نہیں ہے، واشنگٹن پوسٹ

2022/08/30 15:45:15
شیئر:

واشنگٹن پوسٹ کی ایک تازہ اشاعت کے مطابق امریکہ میں وبا کے خلاف تیاریوں پر بات کی گئی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں نائن الیون کے حملوں میں 2996 افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں کے بعد امریکہ نے فوری طور پر بھرپور ردعمل دیا اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچاؤ کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے۔ امریکہ کانگریس اور ایگزیکٹو برانچ نے نائن الیون کمیشن بنایا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا محکمہ قائم کیا؛ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا دفتر قائم کیااور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ سمیت دیگر اہم کام حفاظتی اقدامات اختیار کئے۔
حالیہ عرصے میں امریکہ کو ایک حملے کا سامنا ہے۔ یہ وبائی حملہ ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران  اس حملے میں امریکہ میں روزانہ  تقریباً 400 امریکیوں کی جان گئی ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ امریکی  ہلاک ہوئے ہیں۔ اس صورت حال پر امریکی قوم پریشانی کا شکار ہے۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے وبا کے مقابلے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ مستقبل کی وبائی صورت حال کے لیے تیار نہیں ہے۔