امریکی صدر بائڈن کی جانب سے طلبا کے قرض کی معافی ایک غلط اقدام ، دی ہل

2022/08/30 16:24:56
شیئر:

 امریکی اخبار دی ہل کے مطابق صدر بائڈن کی جانب سے ۱  لاکھ 25 ہزار ڈالر سالانہ کمانے والےامریکیوں کے لئے 10 ہزار تک کے تعلیمی قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر بائڈن کے اس فیصلے کو حالیہ کئی برسوں  میں کیئے گئے انتہائی غلط فیصلوں میں شمار کیا جا رہا ہے، کیوںکہ اس کا بوجھ اب 330 ارب ڈالرز کی صورت میں ٹیکس ادا کرنے والےمتوسط  یا کم آمدنی والے افراد کو برداشت کرنا پڑے گا۔ صدر بائڈن کے اس فیصلے سے معاشرے کے افراد کے اندر اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کی غلط روش بھی جنم لے گی اور اس فیصلے کا زیادہ تر فائدہ ان افراد کو ہو گا جن کے معاشی حالات پہلے سے ہی بہتر ہیں۔ امریکی معاشی ماہرین کے مطابق ایسے  وقت میں جب  ملک مہنگائی اور کساد بازاری کا شکار ہے، اس طرح کا فیصلہ کرنا انتہائی غلط اور ملکی معاشی  ذمہ داریاں درست طور پر نبھانے کے بالکل بر خلاف ہے۔