2012 سے 2021 تک چین میں بڑے حادثات کی تعداد میں 70 فیصد سےزائد کی کمی ،چینی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ

2022/08/30 17:20:06
شیئر:

30 تاریخ کو چین کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے نائب وزیر سونگ یوآن منگ نےکہا کہ گزشتہ دہائی میں چین میں بڑے حادثات کی تعداد 2012 میں 59 سے کم ہو کر 2021 میں 17 رہ گئی ہے، جو کہ 71 فیصد کی کمی ہے۔
سونگ یوآن منگ نے نشاندہی کی کہ 2018 میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے قیام کے بعد سے، اس وزارت نےحادثات کے درمیان سب سے طویل وقفہ یعنی  29 ماہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سال کے آغاز سے اب تک 5 بڑے حادثات ہوئے ہیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 واقعات کم ہیں۔