امریکہ میں اقلیتوں کے حقوق کی ابتر صورتِ حال، گلوبل ٹائمز

2022/08/30 15:43:28
شیئر:

گلوبل ٹائمز کی تازہ اشاعت کے مطابق امریکہ اپنے پرامن بقائے باہمی کے بلند بانگ دعوے کےباوجود سیاہ فام افراد کے لئےبرابری کا ماحول پیدا کرنے میں اب تک ناکام رہا ہے۔ 1960 کی دہائی کی امریکی سول حقوق کی تحریک سے لے کر اب تک سیاہ فام امریکیوں کو اپنے سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق حاصل کرنے میں طویل جدوجہد سے گزرنا پڑا ہے۔ مگر اس حوالے سے حالات اب بھی خاطر خواہ حد تک اچھے نہیں ہیں۔ سیاہ فام افراد اب بھی اپنے آپ کو دوسرے درجے کا شہری ہی تصور کر رہے ہیں۔ امریکہ میں حالیہ برسوں میں پیش آنے والے نسلی امتیاز کے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آج بھی یہ معاشرہ امتیازی سلوک کا شکار ہے۔ امریکی پولیس کے  ناروا سلوک  کی وجہ سے سیاہ فام افراد  احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح معاشی طور پر بھِی دولت کی تقسیم کے حوالے سے سیاہ فام افراد نسلی امتیاز کا شکار ہیں۔  بظاہرایک آزاد معاشرہ کہلانے والا امریکہ آج بھی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔