امریکی افواج کی غیرقانونی تعیناتی اور دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں شامی معیشت کے لیے تباہ کن

2022/08/30 10:38:17
شیئر:

29 تاریخ کو شامی نیوز ایجنسی سے ملی اطلاع کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے موجودہ چیرمین کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں شامی تنازع کی شروعات سے لے کر رواں سال جون تک شام میں امریکی افواج کی غیرقانونی تعیناتی ، دہشت گرد تنظیموں ، امریکی حمایت یافتہ حزب اختلاف کی مسلح "سیرین ڈیموکریٹک آرمی" کی لوٹ مار اور دیگر ناجائزکارروائیوں کے باعث شام کے  تیل ، قدرتی گیس اورمعدنیات سمیت متعدد شعبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، نقصانات کی مجموعی مالیت 107.1 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو سنجیدگی سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداد کی روشنی میں امریکہ اور اس کی حمایت یافتہ مسلح حزب اختلاف کو شام کے تیل ، قدرتی گیس اور معدنیات کے وسائل پر قبضے کو بند کرنا چاہیے ، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے شام پر عائد یک طرفہ پابندیوں کو بھی اٹھانا چاہیے۔