چین کا بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلہ ، ماحول دوست اور نئی ٹیکنالوجیز کا مظہر

2022/08/30 10:35:56
شیئر:

چین کا بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلہ 2022  اکتیس اگست سے پانچ ستمبر تک  بیجنگ میں منعقد ہو گا ، جس کا موضوع ہے "ترقی کو فروغ دینے کے لیے خدماتی تعاون اور مستقبل کی خاطر سبز اختراع"  ۔ میلے میں ماحولیاتی خدمات کے نئے موضوع کے علاوہ   ماحولیاتی تحفظ اور  سبز توانائی کے بقاء  کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجیز اور نئی ایپلی کیشنز  کے جامع اطلاق کو اجاگر  کیا جائے گا  ۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نئے عناصر کو بھی نمایاں کیا جائے گا  ۔ اطلاعات  کے مطابق موجودہ میلے میں نمائش کا رقبہ اور آف لائن نمائش کنندگان کی تعداد گزشتہ میلوں کی نسبت زیادہ ہے۔ نمائش کے رقبے میں گزشتہ سیشن کی نسبت 26,000 مربع میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اور 400 سے زیادہ فارچیون 500 اور معروف بین الاقوامی کمپنیاں  آف لائن شرکت  کر رہی ہیں ۔