چین کا لیبیا میں صورتحال کی بہتری کے لیے پرامن ذرائع سے اختلافات کے حل پر زور

2022/08/31 10:35:03
شیئر:

 

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بِنگ نے 30 تاریخ کو لیبیا کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے لیبیا کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور پرامن طریقوں سے متعلقہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر زور دیں۔
دائی بنگ نے کہا کہ لیبیا کا بحران 11 سال سے زائد عرصے سے التوا کا شکار ہے، اور موجودہ امن کی صورتحال مشکل سے حاصل کردہ پیش رفت  ہے۔ چین کو طرابلس کے شہری علاقے میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر گہری تشویش ہے جس میں تقریباً 200 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ چین لیبیا کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو مقدم رکھیں، زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بات چیت اور مشاورت جیسے پرامن ذرائع سے متعلقہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں ثابت قدم رہیں اور تمام پرتشدد واقعات سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔
دائی بِنگ نے کہا کہ سیاسی ذرائع ہی بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے میں ثالثی کا مرکزی ذریعہ ہے اور لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن کو ، لیبیا میں تمام فریقوں کے درمیان بات چیت اور مشاورت کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی اور ترقی اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانا لیبیا کے لیے امن اور استحکام کو مستحکم کرنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔