چین کے بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلے کا آغاز

2022/08/31 10:32:34
شیئر:

 چین کے چھ روزہ بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلے کا آغاز 31 تاریخ کو  ہوا۔

اس  میلے  میں نمائش کا رقبہ اور آف لائن نمائش کنندگان کی تعداد گزشتہ میلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ 

 رواں سال کے میلے میں،  عالمی خدماتی تجارت سے متعلق مزید نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز، نئے منظرنامے اور نئی ایپلی کیشنز کو دکھایا جائے گا۔

ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز، مالیاتی خدمات، ثقافتی اور سیاحتی خدمات، کھیلوں کی خدمات، اور ماحولیاتی خدمات پر مبنی 9 خصوصی نمائشوں کے علاوہ، میلے میں عالمی خدماتی تجارتی سمٹ اور ثمرات کے اجراء سمیت  چھ  مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔  میلے میں سرگرمیوں کی مجموعی تعداد 163 تک پہنچ  جائے گی ۔