پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے نمٹنے میں چین کی امداد پر مشکور

2022/08/31 10:31:27
شیئر:

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 تاریخ کو وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سیلاب سے  نمٹنے کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا مشکور ہے۔

شہباز شریف نے چینی میڈیا  کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے  ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے ۔ اس وقت پاکستان کو  اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا  ہے۔ چین نے سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کو بے حد امداد  فراہم کی ہے جس سے پاکستانی عوام کوحوصلہ ملا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قدرتی آفت سے نمٹنا موجودہ حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے۔ ایک اندازے کے مطابق  آفت کے بعد تعمیر نو اور متاثرہ افراد  کی امداد کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو امداد کی فراہمی جاری رکھے گی ۔