چین میں الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کامستحکم ترقیاتی رجحان برقرار

2022/08/31 10:36:00
شیئر:

تیس تاریخ کو چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملی اطلاع کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں مستحکم اضافہ جاری رہا ہے۔ مقررہ درجے  سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کی اضافی قدر میں سال بہ سال 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پیداوار میں مستحکم اضافے کے ساتھ برآمدات کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔ جنوری سے جولائی تک مقررہ درجے سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کی برآمدی ترسیل کی مالیت میں سال بہ سال  7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری اداروں کی آمدنی بھی بڑھ چکی ہے۔الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں پائیدار اثاثوں کی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 18.6 فیصد اضافہ ہوا، جو اسی مدت میں صنعتی سرمایہ کاری کی شرح نمو سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

 مارکیٹ میں اختراع اورانفرادی کاروبار میں دلچسپی کی بدولت مذکورہ صنعت کی ترقی مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔