افغان عبوری حکومت نے 31 اگست کو "افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے دن" کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا

2022/08/31 16:13:29
شیئر:

30 اگست کو، افغان عبوری حکومت نے اعلان کیا کہ ہر سال 31 اگست کو "افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے یادگار دن " کے طور پر منایا جائے  گا اور اس موقع پر قومی تعطیل ہوگی۔
اس مناسبت سے 31 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ایک سال قبل افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا جشن منانے کے لیے لوگ بے ساختہ سڑکوں پر نکل آئے۔