اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا

2022/08/31 16:10:43
شیئر:

30 اگست کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب منیر  اکرم نے سی سی ٹی وی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
جناب منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے اور صنعتی ملکوں کو اپنی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے پیدا ہونے والے عالمی موسمیاتی بحران کی تلافی کرنی چاہیے۔ یہ سیلابی صورت حال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، کیونکہ پاکستان میں گزشتہ کئی برس سے درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صنعتی ممالک 200 سالوں سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کر رہے ہیں، وہ تاریخی طور پر گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ہیں، ترقی پذیر ممالک اس حوالے سے قصور وار  نہیں، لہذا اس صورت کی تلافی کے لیے کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔