چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیمانے میں مسلسل نمو برقرار

2022/08/31 10:30:12
شیئر:

30تاریخ کو ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں، چینی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے، چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیمانے میں مسلسل نمو برقرار ہے، اور غیر ملکی کاروباری ادارے بدستور ترقی کر رہے ہیں۔ چین میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں کاروباری ادارے عموماً  پر امید ہیں۔ مستقبل میں، کاروباری شعبہ مزید ملٹی نیشنل کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور چین کی ترقی کے مواقع اور منافع  سے فائدہ اٹھانے کی جانب راغب کرے گا۔

 وزیر تجارت کی معاون  گاو تینگ تینگ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جائے گا ، بائیسویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جیسی اہم نمائشوں کے کامیاب انعقاد سے چین میں فعال بیرونی کمپنیوں کو مزید راغب کیا جائے گا ،سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے وسطی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کی رہنمائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، سروس انڈسٹری کو کھولنے کے لیے جامع  آزمائشی  زونز کے قیام کو فروغ دیا جائے گا، مزید اصلاحات اور جدت کے حامل  اقدامات متعارف کروائے جائیں گے اور قومی سروس انڈسٹری کے ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دیا جائے گا۔  علاوہ ازیں"چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے رہنما خطوط" کا 2022 ورژن جاری کیا گیا ہے  تاکہ وہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے لیے سازگار ماحول سمیت سرمایہ کاری کے تحفظ کی سطح کو مزید بہتر بنائیں۔