"چھیو شی " میگزین میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ایک اہم تقریر کی اشاعت

2022/08/31 16:08:23
شیئر:

یکم ستمبر کو شائع ہونے والا میگزین چھیوشی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  19 ویں مرکزی کمیٹی  کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے دوسرے کل رکنی سیشن میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی اہم تقریر شائع کرے گا ، جس کا عنوان ہے "نئے ترقیاتی مرحلے میں نئے ترقیاتی تصور کے نفاذ کے لیے ناگزیر طور پر ایک نئے ترقیاتی طرز کی تعمیر کی ضرورت ۔"
تقریر میں نشاندہی کی گئی کہ بین الاقوامی اور ملکی صورتحال کو صحیح طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ اس وقت اور مستقبل میں، چین کی ترقی  اہم اسٹریٹجک مواقع کے دور میں ہے، ہمیں عوام پر مبنی ترقی کے تصور پر عمل کرنا چاہیے اور ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کرنا چاہیے۔