چائنا میڈیا گروپ کے مڈآٹم فیسٹیول گالا کی تیاریاں شاندار انداز میں جاری

2022/08/31 15:33:37
شیئر:

12 اگست کو، " چائنا میڈیا گروپ کے  مڈ-آٹم فیسٹیول گالا2022" کی تیاریوں  کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق گالا کے دوران  مختلف آرٹس کی عکاسی کے  لیے اعلیٰ درجے کی سمعی و بصری ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی اور  فنو ن لطیفہ کی مختلف اقسام کی مدد سے پیش کئے جانے پروگرامز روایتی چینی خصوصیات کے حامل ہوں گے۔

اس سال کے وسط خزاں  تہوار کے  گالا کو پہلی بار الٹرا ہائی ڈیفینیشن اور تھری ڈائمینشنل ساؤنڈ پروڈکشن میں نشر کیا جائے گا؛ پہلی بار "ہنڈرڈ سٹیز تھاؤزنڈ اسکرینز" الٹرا ہائی ڈیفینیشن پبلک بگ اسکرین پر گالا براہ راست نشر ہوگا؛ پہلی بار چین میں تیار کردہ تھری ڈائمینشنل ساؤنڈ ٹیکنالوجی  کا استعمال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ گالا میں  ایک 360-ڈگری سرکلر اسٹیج بھی زیر  استعمال ہوگا ،  جو  لوکیشن شوٹنگ، ورچوئل ایکسٹینڈڈ رئیلیٹی اور حقیقی مناظر کو  ملا کر ناظرین کے لئے شاندار پرفارمنس  پیش کرےگا۔