چین افریقی ممالک کی صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط بنانے کا خواہاں

2022/09/01 11:47:21
شیئر:

 

31اگست کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اجلاس منعقد کیا  جس میں افریقہ کی صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے چین کے تیار کردہ صدارتی بیان کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اجلاس کی صدارت کی۔یہ صدارتی بیان 8 اگست کو چین کی تجویز پر منعقدہ سلامتی کونسل کی کھلی بحث پر مبنی ہے جس میں "افریقہ میں امن اور سلامتی: صلاحیت کی مضبوطی اور دیرپا امن کا حصول" کے موضوع پر بات کی گئی تھی۔ اس دوران افریقی ممالک کی مشترکہ تشویش کے بعض امور پر  اقدامات کے لیے واضح سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ صدارتی بیان افریقی ممالک اور افریقی یونین کی جانب سے تنازعات کی روک تھام، قیام امن اور اقتصادی ترقی میں پیش رفت کو سراہتا ہے، اور افریقی ممالک کی صلاحیتوں کی تعمیر، جامع فروغ، قومی پالیسیوں، اور افریقی ممالک کے تقاضوں اور افریقہ کی قومی خودمختاری کی بنیاد پر مزید تعاون کا مطالبہ کرتا ہے۔