افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو ایک برس مکمل ،افغان عوام کا پرجوش جشن

2022/09/01 11:42:37
شیئر:

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی پہلی برسی کے موقع پر اکتیس اگست کو افغان عبوری حکومت نے اعلان کیا کہ اس دن قومی تعطیل ہو گی۔ اسی روز کابل کے شہریوں نے باہر نکل کر پرجوش انداز میں جشن منایا۔ افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوتے ہوئے شہریوں نے دیوار پر لکھا کہ"تمام افغانیوں کو  افغانستان پر امریکی قبضے کے خاتمے پر بڑا فخر ہے۔"

تیس اگست کی شام کو بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آتش بازی کی گئی اور افغان عوام اور عبوری حکومت کے فوجیوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے  سڑکوں پر نکل آئی۔