امریکہ انسانی حقوق کو پامال کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے،اوورسیز آن لائن تبصرہ

2022/09/01 19:51:02
شیئر:
امریکہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا "استاد" کہہ کر پیش کرتا ہے ، لیکن اسے یہ نہیں معلوم کہ وہ طویل عرصے سے عالمی برادری کی نظر میں انسانی حقوق کا "بدترین طالب علم" بنا ہوا ہے۔ 2022 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں، بہت سے ممالک نے امریکہ کو "دنیا میں انسانی حقوق کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا قرار دیا اور امریکہ کی مذمت اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے سنگین مسائل کو خود حل کرے۔ جیسا کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹر نے کہا، امریکہ  کو "سب سے پہلے اپنے ملک میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا چاہیے اور اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے کہ وہ باقی دنیا کے ساتھ کس طرح پیش آتا ہے۔"