شینز زو -14 کے خلابازوں کا پہلی مرتبہ ماڈیول سے باہر سرگرمیوں کا آغاز

2022/09/01 19:44:04
شیئر:

یکم ستمبر کو  شینزو -14 کے خلابازوں نے ماڈیول سے باہر اپنی اولین سرگرمیوں کا  آغاز کیا۔
15:48 پر خلابازوں نے وین تھیان ماڈیول کے کیبن کا دروازہ بند کر دیا، اور پھر خلاباز چن ڈونگ اور لیو یانگ کیبن سے یکے بعد دیگرے ایکسٹرا ویکیولر اسپیس سوٹ میں داخل ہوئے اور انہوں نے باہر نکلنے کے لیے مختلف تیاریاں کی ہیں۔
18:26 پر خلاباز چن ڈونگ نے وین تھیان تجرباتی کیبن کا ایئر لاک دروازہ کھولا۔ اس کے بعد، چن ڈونگ اور لیو یانگ   کیبن کے باہر کام کا آغاز  کریں گے جبکہ خلا باز چائی شو جے بنیادی کیبن میں تعاون کریں گے۔ وہ تینوں مشترکہ طور پر  وین تھیان تجرباتی کیبن میں توسیعی پمپ سیٹ کی تنصیب اور تجرباتی کیبن میں پینورامک کیمرے کو اٹھانے سمیت دیگر طے شدہ  کاموں کو مکمل کریں گے۔ ماڈیول سے باہر کی سرگرمیوں میں تقریباً سات گھنٹے لگیں گے۔