چین کی طرف سے پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری امداد جاری رکھنے کا اعلان ،چینی وزارت خارجہ

2022/09/01 16:59:59
شیئر:

یکم ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار کے پوچھے جانے پر  کہ 30 تاریخ کو  پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ۔ کیا چین پاکستان کو اپنی امداد کے بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکتا ہے؟
ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب آنے کے بعد سے چین نےسیلابی صورت حال پر بھرپور توجہ دی ہے، فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کی ہے۔ اسی دن  چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی صدر کو فون کر کے پاکستان میں سیلاب کے شدید نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ہر موسم کےاسٹریجک تعاون کے ساتھی اور "آہنی " دوستوں کی حیثیت سے، چین اور پاکستان  ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کی مدد کرتے  آئے ہیں۔چین پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری امداد فراہم کرتا رہے گا۔