معروف ماہرین اقتصادیات اسٹیفن روچ
نے امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں
ابھی بدترین معاشی دور آنا ہے۔ امریکہ کو معاشی تباہی اور کساد بازاری سے بچانے کے
لیے کسی معاشی معجزے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں منفی
معاشی نمو ایک بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے جو 2024 تک جاری رہ سکتی
ہے۔اسٹیفن روچ، جو مورگن اسٹینلے ایشیا کے چیئرمین کے طور پر کام کر چکے ہیں،
نے خبردار کیا کہ کساد بازاری سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک "معجزہ" کی ضرورت
ہے۔
روچ نے کہا، "پچھلے
پانچ سالوں میں، ہم ایک تجارتی جنگ سے ٹیک جنگ میں گئے اب سرد جنگ میں چلے گئے
ہیں۔" امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔