چین آپ کے ساتھ اعلیٰ معیاری کھلے پن کا اشتراک کرنے کا منتظر ہے!

2022/09/01 16:33:41
شیئر:

چین کے خدمات کی  تجارت کے چھ روزہ عالمی میلے   2022کا آغاز 31 اگست کو بیجنگ میں ہوا۔ دنیا میں خدمات کی تجارت  کے شعبے میں سب سے بڑی جامع نمائش کے طور پر،  خدمات کی تجارت کا  میلہ عالمی جدید ترین سائنسی ثمرات  اور ان کے تبادلے کے لیے  ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے  ۔ ساتھ ہی یہ دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ میں  شمولیت کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، اور مستقبل میں عالمی خدماتی تجارت  کے لیے ترقی کی گنجائش  پیدا کرتا ہے ۔

خدمات کی تجارت کا ہماری روز مرہ زندگی سے گہرا تعلق ہے۔مثلاً پاکستانی دوست چین میں کاروبار کرنے آتے ہیں تو انہیں مالیاتی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔جب وہ سفر پر جاتے ہیں تو وہاں سفر سے متعلق خدمات چاہتےہیں ۔ ایک اور مثال لیجئے ، چین کے  بیدو سیٹلائٹس پاکستان سمیت دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے پوزیشننگ اور نیویگیشن کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ اسی طرح چین-یورپ ٹرینیں جو چین اور یورپ کے درمیان شٹل سروس فراہم  کرتی ہیں، بین الاقوامی سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے میں مدد کررہی ہیں۔ایسی  بے شمار  مثالیں موجود ہیں جن کا تعلق  خدمات کی تجارت کے شعبے سے ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدمات کی تجارت کسی مخصوص  ٹھوس شے کی خریداری کا نام  نہیں ہے، بلکہ ان خدمات کا حصول ہے جن کی آپ کو ضرورت ہے۔

چین نے 2012 میں  چین کے  پہلے بین الاقوامی خدمات کی تجارتی میلے کی میزبانی کی تھی اور اب یہ دسواں  ایڈیشن ہے۔ گزشتہ  دس برسوں میں، چین نے  خدماتی تجارت کے میدان میں جو ترقی اور کشادگی حاصل کی ہے، اس کے حوالے سے ایک  چینی گیت کے دو بول ہیں جو میرے خیال میں خاصے مناسب ہیں: "میرا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، اور میں آپ کو اپنی آغوش میں لینے کا  منتظر ہوں۔  گلے لگانے کے بعد  باہمی  تفہیم   میں اضافہ ہو گا ، اور آپ کو  اس جگہ سے پیار ہو جائے گا۔" گزشتہ دس سالوں میں، چین کی خدمات کی تجارت  میں درآمدات اور برآمدات نے تیزی سے ترقی کی اپنی رفتار کو برقرار رکھا ہے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 6.1 فیصد رہی  جو کہ عالمی شرح نمو سے 3.1 فیصد  زائد ہے۔شعبہ خدمات میں بڑھتی ہوئی تجارت نے چین کو دنیا کے ساتھ مزید قریب سے جوڑ دیا ہے، اور   پوری دنیا کے لیے چینی مارکیٹ کی مضبوط کشش بھی ظاہر  کی ہے ۔

دیگر تجارتی سرگرمیوں کے مقابلے میں، مضبوط سرمایہ کاری یہاں اولین ترجیح نہیں ہے۔ خدمت کی تجارت کو زیادہ کھلے، شفاف، جامع اور غیر امتیازی تجارتی ماحول کی ضرورت ہے، اور چینی مارکیٹ ایسا ماحول فراہم کر سکتی ہے۔اس لیے  یہ  سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ   کیوں چین کے خدمات کی تجارت کے  میلے کو دنیا کے ممالک کی ایک بڑی تعداد نےخوش آمدید کہا ۔  موجودہ میلے میں 71 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ، اور آسٹریلیا سمیت 10 ممالک نے پہلی مرتبہ  ملک کے نام سے نمائشیں لگائیں۔نیدرلینڈ، آسٹریا اور پرتگال سمیت 33 ممالک نے جوش و خروش کے ساتھ  قومی "کلاؤڈ نمائش ہال" قائم  کئے ۔ 400 سے زیادہ فارچون 500 کمپنیوں اور بین الاقوامی معروف کمپنیوں نے آف لائن نمائشوں میں حصہ لیا.  چین کے  بین الاقوامی خدمات کی تجارت کے میلے کے پلیٹ فارم کے ذریعے، دنیا چین کے اعلیٰ سطحی  کھلے پن کو فروغ دینے کے   اعتماد اور عزم   کو دیکھ سکتی ہے ۔   اس کے علاوہ چین کی  ترقی کے ثمرات  دنیا کے ساتھ  شیئر  کرنے  کا اخلاص بھی ظاہر   کیا  گیا ہے ۔

چین اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ صرف ایک اعلیٰ معیاری سروس انڈسٹری اوپننگ سسٹم بنانے کی کوشش کرنے سے ہی چینی خدمات کی تجارت کی  مارکیٹ مزید متحرک ہو   سکتی ہے اور دنیا بھر سے مزید کمپنیوں کو اپنی طرف راغب کر سکتی ہے۔اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ  خاطر خواہ روابط اور تعاون دنیا  کے مختلف  ممالک کے لیے وسیع تر ترقی کے امکانات لائیں گے اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے  تحریک پیدا کریں گے۔