امریکہ میں متوقع اوسط عمر میں مسلسل کمی آرہی ہے،رپورٹ

2022/09/01 19:48:54
شیئر:
نیوز ویب سائٹ این پی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق  امریکہ میں متوقع اوسط عمر  میں سال 2021 سے مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ سو برس میں یہ پہلا موقع ہے  جب امریکہ میں متوقع اوسط عمر میں  دو سال سےمسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔2019 میں، امریکہ میں پیدا ہونے والے کسی شخص کی متوقع عمر 79 سال تھی۔ سنہ 2020  میں، وبائی مرض کی وجہ سے، یہ گر کر 77 سال رہ گئی ۔ سال 2021 میں زندگی کا دورانیہ دوبارہ گر کر 76.1 سال رہ گیا۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے ایک عارضی تجزیے کے مطابق، اگر وبا جاری رہی تو امریکہ میں اوسط متوقع عمر میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے