افغانستان امریکی مظالم سے زخمی ہے، شنہوا نیوز ایجنسی

2022/09/01 19:54:42
شیئر:

شنہوا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 20 سالہ فوجی قبضے کے دوران، امریکی فوج اور اس کی کارروائیوں نے افغان عوام کو ناقابل بیان نقصانات اور تکلیفیں پہنچائیں۔ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں بم کے گڑھے اور دھماکے سے تباہ شدہ مکانات کا ملبہ امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے برسوں کے وحشیانہ فوجی حملوں اور قابض فوجیوں کے مظالم کا ثبوت ہے۔ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے بعد، شنہوا کے نامہ نگاروں نے افغانستان کے مختلف شہروں میں لوگوں کے تاثرات جانے جو امریکی مظالم کی طویل داستانیں سناتے ہیں۔ افغانستان کا ہر حصہ امریکہ مظالم سے زخمی ہے۔