شینزو ۔ 14خلابازوں کے عملے کی پہلی خلائی واک آوٹ کا مکمل جائزہ

2022/09/02 16:47:14
شیئر:

2 ستمبر کو 0:33 بجے، تقریباً 6 گھنٹے کی آؤٹ بورڈ سرگرمیوں کے بعد، شینزو 14 خلابازوں چن ڈونگ، لیو یانگ، اور زائی شو زے نے  خلائی اسٹیشن کے باہر کی سرگرمیوں کے دوران تمام طے شدہ کاموں کو مکمل کیا اور  بحفاظت خلائی اسٹیشن  واپس آ گئے ہیں۔ 
کیبین سے باہر کی سرگرمیوں کے دوران،چینی خلابازوں نے وین تھین کیبن کے توسیعی پمپ سیٹ کی تنصیب، پینورامک کیمرے کو اٹھانے، اور کیبن کے باہر سے  ہنگامی واپسی سمیت متعدد کام کئے ۔