گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 2000 سیلاب زدگان کو بچایا گیا ہے،پاکستانی فوج

2022/09/02 17:09:58
شیئر:

2 ستمبر کو پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے اندر پاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک بھر سے تقریباً 2000 سیلاب زدگان کو بچایا۔
آئی ایس پی آر  کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، پاکستانی فوج نے ملک بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں 200 ہیلی کاپٹر روانہ کیے، 1,991 پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا اور 162.6 ٹن امدادی سامان پہنچایا۔
پاکستانی فوج کی قیادت میں امدادی کارروائیوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر بختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج نے متاثرہ آبادی کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 147 ریسکیو پوائنٹس قائم کیے ہیں۔