چین نے اگست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت کے امور کامیابی سے نمٹائے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2022/09/02 17:03:15
شیئر:

   چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 2 تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ چین نے اگست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت کے امور کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے متعلقہ امور کے  حوالے سے رکن ممالک اور میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔ اس مرتبہ چین نے گردشی صدارت کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے افتتاح کے موقع پر نبھائی ہے۔چین نے اس مدت کے دوران صدارتی امور کو نمایاں اہمیت دی، چین نے ذمہ دارانہ اور تعمیری رویے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں اور مثبت نتائج حاصل کیے ہیں .چین نے بطور صدر پچھلے ماہ، تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھیں، ایک جامع اور پائیدار سلامتی تصور پر عمل پیرا ہوں اور مشترکہ طور پر اس کی تعمیر کریں، اور مل کر ایک متوازن، موئثر اور پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیر کریں۔

 اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ  یوکرین کے مسئلے کا آغاز کرنےوالا امریکہ اب "سب سے بڑا فاتح" بن گیا ہے۔ دنیا کو اس حوالے سے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ 

حال ہی میں روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے کئی یورپی ممالک کو توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں امریکی قدرتی گیس مہنگے داموں خریدنی پڑی۔ بعض یورپی میڈیا نے تبصرہ کیا کہ امریکہ نجات دہندہ ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے اور قدرتی گیس یورپی ممالک کو فروخت کر کے بھاری منافع ہتھیا رہا ہے۔
چاؤ  لی جیان نے نشاندہی کی کہ یوکرین کا بحران  نصف سال سے جاری ہے۔حقائق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اور مغرب کی یکطرفہ پابندیاں اس مسئلے کا پائیدار حل نہیں ۔اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ایک سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ گیلووے نے کہا کہ  'جس طرح امریکہ چاہتا ہے کہ  یوکرین خون کے آخری قطرے تک لڑے ، بالآخر وہ اس بات کا بھی خواہش مند ہے کہ وہ آخری قطرے تک یورپ کا بھی خون بہتا دیکھے '۔ "