لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے چین کا 'نرم طاقت کا استعمال'۔ڈائیلاگو امریکاز

2022/09/02 17:32:35
شیئر:
عوامی جمہوریہ چین کی لاطینی امریکہ میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور ان ممالک کے ساتھ تعلقات نے امریکہ، اور  دیگر  سیاسی اور کاروباری  شخصیات کی توجہ حاصل کی ہے۔اگرچہ اس خطے میں چین کی جانب سے 'نرم طاقت کے استعمال'  کی مختلف سیاسی ، سماجی     اور  سیکورٹی وجوہات بھی ہیں لیکن یہ توجہ اس وجہ سے بھی ہے کہ چین اس خطے کے ساتھ کاروباری حوالے سے  مستحکم تعقات استوار کر رہا ہے۔ چین گزشتہ دو دھائیوں سے اس خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 2001 سے لے کر اب تک لاطینی امریکہ کے ساتھ چین کی تجارت میں  17 گنا تک اضافہ ہوا ہے۔ 2002 میں اس کا حجم 18٫5 بلین ڈالر تھا جو 2020 تک 312 بلین ڈالر تک پہنچ چکاہے۔اسی طرح سے دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی بنیاد برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی پالیسی ہے،جس میں تمام فریقین کےمشترکہ مفادات کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔