چین کی جانب سے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر دفتر کی سنکیانگ سے متعلق ناجائز اور جھوٹی رپورٹ کی شدید مخالفت

2022/09/02 10:09:57
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نے یکم ستمبر کو  یومیہ نیوز بریفنگ  میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے ہائی کمشنر  دفتر نے حال ہی میں سنکیانگ کے حوالے سے ایک غلط رپورٹ جاری کی ہے۔یہ رپورٹ امریکہ اور بعض مغربی قوتوں کی ایما پرمنظم انداز سے تیار کی گئی ہے جو مکمل طور پر ناجائز اور غلط ہے ۔  یہ رپورٹ سنکیانگ کی آڑ میں چین کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکہ اور مغرب  کا ایک سیاسی آلہ ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ ایسے غیر ملکی دوست جو سنکیانگ  جا چکے ہیں ،ان کے نزدیک آنکھوں دیکھا احوال مغربی میڈیا کی رپورٹنگ اور چین مخالف قوتوں کی منظر کشی سے یکسر مختلف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس جھوٹی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے 60 سے زائد ممالک نےانسانی حقوق کے ہائی کمشنر دفتر کے نام  ایک خط  بھیجا ہے اور تقریباً ایک ہزار این جی اوز اور سنکیانگ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خط لکھ کر اس غلط رپورٹ کی شدید مخالفت کی ہے۔ حالیہ برسوں میں مسلم ممالک سمیت تقریباً 100 ممالک نے انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر پلیٹ فارمز پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنکیانگ سے متعلقہ امور  پر چین کے جائز موقف کی حمایت کی ہے اور نام نہاد امور سنکیانگ  کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی ہے۔سنکیانگ کے ذریعے  چین کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکہ اور مغرب کی سیاسی سازش یقیناً  ناکام ہو گی ۔