یورپی یونین میں کووڈ-۱۹ سے ہفتہ وار تقریباً 2300 اموات ہو رہی ہیں

2022/09/03 16:49:37
شیئر:

حال ہی میں رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یورپی کمیشن کی ایک غیر مطبوعہ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت یورپی یونین میں کووڈ-۱۹  سے ہفتہ وارتقریباً 2300 اموات ہو رہی ہیں۔

یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ پچھلے دو سالوں کے تجربے کی روشنی میں اندازہ ہے کہ موسم خزاں اور موسم سرما میں یورپ میں کووڈ-۱۹ کی ایک نئی لہر آسکتی ہے، کیونکہ موسم خزاں میں اسکول دوبارہ کھلتے ہیں اور ٹھنڈے موسم کی وجہ سے لوگ عمارتوں کے اندر سرگرمیوں کا انعقاد کرنا پسند کرتے ہیں ۔ یورپی کمیشن نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ وباء کی نئی لہر سے پہلے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کریں۔

اطلاعات کے مطابق کچھ یورپی ممالک میں ویکسینیشن کا عمل مسلسل سست روی کے باعث اب تقریباً رک چکا ہے ۔