اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون پر دستخط کے آغاز کی ۴۰ویں سالگرہ ۔ وانگ ای کی آن لائن شرکت

2022/09/03 16:09:55
شیئر:

یکم ستمبر کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون پر دستخط کے آغاز کی ۴۰ویں سالگرہ کے موقع  پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں آن لائن شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس کنونشن کی پاسداری کی ہے، کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے ادا کیا ہے ،کنونشن کی سالمیت اور اس کے اختیارات کا بھرپور تحفظ کیا ہے  اور کنونشن کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے غلط استعمال کی مخالفت کی ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سمندری حکمرانی کے نئے سفر کو آگے بڑھانے  کے لیے  مل کر کام کرنا چاہیے،  مشترکہ مستقبل کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے اور پائیدار سمندری ترقی کو فروغ دینا چاہیے؛ سمندری امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور مشاورت پر عمل درآمد کرنا چاہیے، بین الاقوامی تعاون پر قائم رہنا چاہیئے ،سمندری حیاتیاتی ماحول کی حفاظت کرنی چاہیئے؛ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی پر عمل کرنا چاہیئے اور عالمی سمندری حکمرانی کو بہتر بنانا چاہیئے۔