جی 7کا،روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کا معاہدہ ،امریکی ماہر کا تبصرہ

2022/09/03 16:44:26
شیئر:

دو ستمبر کو امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین نے کہا کہ جی 7 کے وزرائے خزانہ ،روسی تیل کی قیمت کی حد کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور عملدرآمد کے مخصوص منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس حوالے سے امریکی غیر منافع بخش تنظیم "یوریشیا سینٹر" کے ایگزیکٹو نائب صدر راسموسن نے روس کے اسپتنک نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جی 7کے اس اقدام سے توانائی کی عالمی منڈی کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی اور مختلف ممالک  اس کے" شدید ردعمل" سے متاثر ہوں گے۔
راسموسن نے کہا کہ روس پر تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنےسے روس کی جانب سے مغرب کو تیل کی ترسیل  روکے جانےکا امکان ہے۔ روس کے لیے مارکیٹ کے طریقہ کار پر عمل کرنے والے آمادہ ہونے والے  نئے خریداروں کو تلاش کرنا آسان ہو گا، تاوقتیکہ G7  ان خریداروں پر  پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ نہ بنالے ۔لیکن ایسا طرز عمل  توانائی کی عالمی منڈیوں کو مزید نقصان پہنچائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ گزشتہ چند ماہ میں روس پر مغربی ممالک کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں کئی مغربی ممالک میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کا باعث بنی ہیں۔راسموسن نے کہا کہ مغرب کی جانب سے اس طرح کے طرز عمل کا تسلسل "خود کی  تباہی اور معاشی خودکشی" کے مترادف ہوگا۔