ہرات میں مسجد کے باہر بم دھماکہ، اہم عالم دین مولوی مجیب الرحمان انصاری ہلاک

2022/09/03 17:06:36
شیئر:

۲ستمبر کو  افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں نمازِ جمعہ کے وقت  ایک مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں اہم عالم دین مولوی مجیب الرحمان انصاری ہلاک ہو گئے ہیں ، صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حمید اللہ متوکل نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تیئیس زخمی ہیں،تاہم ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

مولوی انصاری طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ کے کٹر حامی تھے، انہوں نے ہمیشہ افغان عوام اور عالمی برادری سے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کی اپیل کی تھی۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔