چین میں گاڑیوں کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہے،وزارت تجارت

2022/09/04 16:04:20
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کے ایک اہلکار نے تین ستمبر کوبتایا کہ گاڑیاں بیرونی تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کی اہم مصنوعات ہیں۔فی الحال دنیا میں گاڑیوں کی صنعت کا ڈھانچہ بدل رہا ہے اور  چین کی گاڑیوں کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
وزارت تجارت کے بیورو برائے بیرونی تجارت کے نائب سربراہ منگ یوئے نے کہا کہ سال 2021 میں چین کی برآمد شدہ گاڑیوں کی کل تعداد بیس لاکھ پندرہ ہزار تھی جو دس سال  قبل کا دو گنا تھی ۔رواں سال گاڑیوں کی برآمدات تیزی سے بڑھی ہے اور اس نے  ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رواں سال جنوری سے جولائی تک نئی توانائی سے چلنے والی برآمد شدہ  گاڑیوں کی تعداد  دو لاکھ پچانوے ہزار تھی جو  تمام برآمد کردہ  گاڑیوں کا  46.6  فیصد ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ،بعض ادارے اپنی ٹیکنالوجی اور غیرملکی منڈی میں تجربات کی مدد سے عالمی ترقی کے نئے راستے کی تلاش میں ہیں۔منگ یوئے نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین گاڑیوں کی تجارت کو مزید اعلی معیار کے ساتھ فروغ دینے کے لیے کھلے پن کو مزید گہرائی تک جاری رکھے گا۔