جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی ستہترویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم

2022/09/04 15:56:50
شیئر:

تین ستمبر کو جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی ستہترویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یو چھوان نے سمپوزیم میں شرکت کی۔
جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ کی فتح سے ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حفاظت کی گئی ،چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے روشن مستقبل کا آغاز کیا گیا جو نہ صرف چینی عوام بلکہ عالمی عوام کی فتح بھی تھی۔
سمپوزیم کے شرکاء نے  جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے،تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے شہداء کوفراموش نہ کرنے ،امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے اور مستقبل کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم اور اعتماد کا اظہار کیا۔