پاکستانی عوام چین کی فراخدلانہ امداد کو سراہتے ہیں

2022/09/04 16:17:29
شیئر:

حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کی صحافی چھوئی رو نے صوبہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مقامی دیہات اور کھیت سیلاب سے بہہ گئے اورکھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ چین کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ہے تو مقامی لوگوں نے چین کی فراخدلانہ امداد کا شکریہ ادا کیا۔

آفت کے شکار احمد مری نے کہا کہ چین نے اس ہنگامی وقت میں پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ہم ہر نازک صورتحال میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سیلاب سے بے گھر ہونے کے باوجود مقامی لوگ اب بھی مثبت جذبات اور امید کے ساتھ سیلاب کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ 

سی ایم جی کی صحافی کے دورے کے دوران،انہیں ایک مقامی فلاحی تنظیم کی میڈیکل ٹیم ملی۔انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ چار دن تک تین میڈیکل کیمپس میں مصروف رہے۔ سیلاب کے بعد بہت سے لوگ جِلد ی امراض، پیٹ کے مسائل اور اسہال کا شکار ہوئے۔14 سالہ مبشر ٹیم کا سب سے کم عمر رکن ہے اور اس کا کام ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دوائیوں کو کاٹنا، پیک کرنا اور تقسیم کرنا ہے۔انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ آفت سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر وقت  تیار ہیں۔