پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد پر
چین کا شکریہ ادا کیا۔
ہفتے کی رات کی جانے والی ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا
کہ "میں پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 300 ملین یوآن (تقریباً 43.5 ملین امریکی
ڈالر) کی اضافی امداد کے لیے چینی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے مشکور
ہوں۔"
چینی حکومت اور کمپنیاں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سے امداد
فراہم کر رہی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا، "یہ ہمارے منفرد تعلقات کا ایک اور مظہر
ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں اس کی مضبوطی عیاں ہے۔"