امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات میں مزید اضافہ

2022/09/05 09:49:36
شیئر:

امریکہ میں گن وائلنس کا مسئلہ مزید سنگین ہورہا ہے۔ پچھلے دو دنوں میں  امریکہ بھر میں گن وائلنس کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 4 تاریخ کو امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نارفولک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ نارفولک اسٹیٹ یونیورسٹی نے اسی روز کہا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں اکثر یونیورسٹی کے طلباء ہیں۔ کیمپس پولیس اس وقت کیمپس میں گشت کر رہی ہے، اور یونیورسٹی کے دیگر متاثرہ طلباء کے لیے نفسیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اسی روز جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں فائرنگ سے کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 3 تاریخ کی شام میری لینڈ کے کیپیٹل ہائٹس میں ایک دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ نوجوان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکی "گن وائلنس آرکائیوز" ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 4 ستمبرتک امریکہ میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 458 بڑے پیمانے پر گن وائلنس کے واقعات رونما ہوئے ہیں، ہر ایک واقعے میں 4 یا اس سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 30133 افراد گن وائلنس سے ہلاک اور 26914 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔